Saturday 20 February 2016

khat : poet zain shakeel


خط

سلام عرض ہے جنابِ من ! 
میں جھوٹ بولتا نہیں مگر،
 میں ٹھیک ہوں میں خیریت سے ہوں 
اب آپ کی بھی خیریت کا خط ملے تو جان پاؤں آپ ٹھیک ہیں، مزے میں ہیں
یہ جانتے ہوئے کہ خیریت کا خط کبھی نہیں لکھیں گے آپ !
اور جانتے ہوئے کہ آپ خیریت سے ہیں، مزے میں ہیں
مگر میں پھر بھی منتظر ہوں اور منتظر رہوں گا جانے کب تلک!
میں جھوٹ بولتا نہیں مگر،
میں مضطرب نہیں، میں غم زدہ نہیں ، یہ بے کلی مجھے ستا نہیں رہی
یہ بے بسی بھی میرے پاس آ نہیں رہی
طبیعت اب بڑی ہی پر سکون ہے، 
رگوں میں خون کی جگہ قرار دوڑتا ہے اب
مجھے تو کوئی رات یاد ہی نہیں
وہ یاد ہے ناں آپ کو کہ جب اداس ہو کے میرا نام کتنی بار لے کے مجھ سے آپ پوچھتے تھے کیا کرو گے میرے بن؟
اگر تمہیں ملوں نہیں؟ 
اگر تمہیں دِکھوں نہیں؟
تو دل کی بات کس کے پاس جا کے تم سناؤ گے؟ 
مری طرح سے کون نام لے گا اس طرح ؟
مجھے جو دل کی ساری باتیں یاد تھیں حرف حرف
میں جھوٹ بولتا نہیں مگر
مجھے تو اب وہ دل کی کوئی بات یاد ہی نہیں!
جنابِ من! عزیزِ جاں!
گلی میں چلتے چلتے کل ، نہ جانے کس خیال میں چلا گیا تھا دور تک
بڑا حسیں خیال تھا! 
حقیقتاً فراق ہے، خیال میں وصال تھا مگر وہ باکمال تھا
میں اس قدر کسی دھیان میں مگن ہوا کہ راستوں سے بے خبر بڑی ہی دور تک چلا
بڑی ہی دیر تک چلا کہ پھر حواس کی جو بے شمار ٹھوکریں لگیں تو گر پڑا
بڑی بُری طرح گرا 
گلی بھی سوچتی تو ہو گی کیا عجیب شخص ہے
مگر خیال میں وہ آپ تو نہیں تھے اے جنابِ من!
میں جھوٹ بولتا نہیں مگر
کبھی کبھی۔۔۔۔۔۔
میں جانتا ہوں مجھ کو خط نہیں لکھیں گے آپ 
پھر بھی جانے کس لیے یہ لکھ رہاہوں آپ کو
میں یہ بھی جانتا ہوں میرا خط کبھی نہیں ملے گا آپ کو 
میں آپ کو کبھی یہ بھیج پاؤں گا نہیں 
کہ میں تو جھوٹ بولتا نہیں تو پھر یہ خط بھی کیوں؟؟؟
جنابِ من! عزیزِ من!
سلامتی ، دعائیں ۔۔۔
والسلام

زین شکیل


Friday 19 February 2016

aor kya aalam e waraftagi ho : poet zain shakeel

اور کیا عالمِ وارفتگی ہو؟
ہم غمِ دنیا سے گھبرائے ہوئے
جب بھی روتے ہیں، تمہیں ڈھونڈتے ہیں

زین شکیل

aor kya aalam e waraftagi ho?
hum gham e dunia se ghabraye huye
jab bhi rotay hain, tumhain dhoondtay hain!

Zain Shakeel


tumhain dil main utara ja raha hai : poet zain shakeel

تمہیں دل میں اتارا جا رہا ہے
سو یوں جیون سنوارا جا رہا ہے

اب اپنی ذات کے گنبد میں جاناں
فقط تم کو پکارا جا رہا ہے

تمہیں اب کیا بتائیں وقت کیسے
تمہارے بن گزارا جا رہا ہے

تمہیں ہر شعر میں ترتیب دے کر
غزل کا رُخ نکھارا جا رہا ہے

سبھی کہتے ہیں مجھ کو دیکھ کر یہ
وہ دیکھو غم کا مارا جا رہا ہے

نہیں یہ "وقت" لوٹے گا کبھی پھر
تم آجاؤ خدارا، جا رہا ہے!

ہمیں پاگل نہیں کہتے تو پھر کیوں؟
ہمیں پتھر سے مارا جا رہا ہے

ذرا مقدار چاہت کی بڑھا لو!
بتاؤ کیا تمہارا جا رہا ہے؟

زین شکیل

tumhain dil main utara ja raha hai
so youn jeevan sanwara jaa raha hai

ab apni zaat k gumbad main jaana
faqat tum ko pukara jaa raha hai

tumhain ab kya batayen waqt kese
tumharay bin guzara jaa raha hai

tumhain har shair main tarteeb de kar
ghazal ka rukh nikhara ja raha hai

sabhi kehtay hain mujh ko dekh kar yeh
wo dekho gham ka maara jaa raha hai

nahi yeh "waqt" lotay ga kabhi phir
tum aajao khudara, jaa raha hai

hamain pagal nahi kehtay to phir kiu?
hamain pathar se mara jaa raha hai

zara miqdaar chahat ki barha lo!
batao kya tumhara jaa raha hai?

Zain Shakeel


Wednesday 17 February 2016

us ka naam muhabbat hai : poet zain shakeel

ہر شے کا آغاز محبت اور انجام محبت ہے
درد کے مارے لوگوں کا بس اک پیغام ، محبت ہے

یہ جو مجھ سے پوچھ رہے ہو، ’’من مندر کی دیوی کون؟‘‘
میرے اچھے لوگو سن لو،’’اُس کا نام محبت ہے!‘‘

شدت کی لُو ہو یا سرد ہوائیں، اِس کو کیا پروا
کانٹوں کے بستر پر بھی محوِ آرام محبت ہے

بِن بولے اک دل سے دوجے دل تک بات پہنچتی ہے
جو ایسے روحوں پر اُترے ، وہ الہام محبت ہے

پگلے! دامن بندھ جاتی ہے، جس کے بخت میں لکھی ہو
تم کتنا بھاگو گے، آگے ہر ہر گام محبت ہے

اب تو بس اک یاد سہارے وقت گزرتا رہتا ہے
اور اُس یاد میں ہراک صبح، ہر اک شام محبت ہے

ہم جیسے پاگل دیوانے، سود خسارہ کیا جانیں
نفرت کے اس شہر میں اپنا ایک ہی کام محبت ہے

اک لڑکی آدھے رستے میں ہار گئی اپنا جیون
وہ شاید یہ مان چکی تھی، بدفرجام محبت ہے

کچھ آلودہ روحوں والے، ہوس پجاری ہوتے ہیں
زین انہی لوگوں کے باعث ہی بدنام محبت ہے

تُو پگلی ! اب کن سوچوں میں گم صم بیٹھی رہتی ہے
بولا ہے ناں اب یہ ساری تیرے نام محبت ہے

زین شکیل

har shay ka aghaz muhabbat, aor anjam muhabbat hai
dard k maray logon ka bas ik pegham muhabbat hai

yeh jo muj se puch rahay ho, "man mandir ki devi kon?"
mere achay logon sun lo, "us ka naam muhabbat hai!"

shiddat ki loo ho ya sard hawayen is ko ka parwaa
kaanton k bistar per bhi mehv e araam muhabbat hai

bin boolay ik dil se doojay dil tak baat puhonchti hai
jo aisay roohon per utray wo ilhaam muhabbat hai

paglay! daman bandh jati hai jis k bakht main likhi ho
tum kitna bhago gay, aagay har har gaam muhabbat hai

ab to bas ik yaad saharay waqt guzarta rehta hai
aor us yaad main har ik subho har ik shaam muhabbat hai

hum jese pagal deevanay, sood khasara kya janen
nafrat k is sheher main apna aik hi kaam muhabbat hai

ik larki aadhay rastay main haat gayi apna jeevan
wo shayed yeh maan chuki thi, bad farjaam muhabbat hai

kuch aalooda rohon walay, hawas pujari hotay hain
zain inhi logon k baes hi badnaam muhabbat hai

tu pagli! ab kin sochon main gum sum bethi rehti hai
bola hai na ab yeh sari tere naam muhabbat hai

Zain Shakeel


Sunday 14 February 2016

hain mehki mehki fizayen k aaj tum aye : poet zain shakeel

جنم دن کے لیے

ہیں مہکی مہکی فضائیں کہ آج تم آئے
ہیں محوِ رقص ہوائیں کہ آج تم آئے

تمہارے واسطے رب کے حضور مانگی ہیں
سکھوں کی ساری دعائیں، کہ آج تم آئے

تمام عمر مبارک رہے، دعا ہے آج
ٹلیں تمام بلائیں، کہ آج تم آئے

کبھی زوال کا لمحہ نہ زیست میں اترے
سدا ہوں رب کی عطائیں کہ آج تم آئے

یہ دن خوشی کا بہت ہے سنو عزیزِ من
چلو ناں جشن منائیں، کہ آج تم آئے

زین شکیل

Birthday Poetry

hain mehki mehki fizayen k aaj tum aye
hain mehv e raqs hawayen k aaj tum aye

tumharay vastay rab k huzoor mangi hain
sukhon ki sari duayen k aaj tum aye

tamam umr mubarik rahay, dua hai aaj
talain tamam balayen, k aaj tum aye

kabhi zavaal ka lamha na zeest main utray
sada hon rab ki atayen k aaj tum aye

yeh din khushi ka bohot hai suno azeez e mann
chalo na jashn manayen k aaj tum aye

Zain Shakeel