Monday 4 January 2016

I Miss You on Facebook : poet zain shakeel


I Miss You on Facebook



گھنٹے بعد  Status   دیتا رہتا ہوں
یعنی میرا مطلب ہے کہ
ایک  Status  دے کر پھر میں
تیرا Wait  کیا کرتا ہوں کہ کب میرے بے تکے شعروں 
اور ٹوٹی پھوٹی غزلوں پرآ ؤ گی  Like کرو گی!
اور محبت کے لفظوں کو Comment Box    میں لکھ کر اپنے
ہونے کا احساس دلاؤ گی اور ساتھ میں تین ،چار کچھ  SmileyFaces   جو کہ تمہاری  عادت میں اب شامل ہیں 
وہ بھی بھیجو گی!
اور آخر میں لال رنگ کے دو دل جن کے بیچ  پیا  لکھ کر تم میری پوسٹ کو Decorate  کرو گی!
لیکن یہ معلوم نہیں تھا
ایسے کیسے اتنی جلدی وقت بدل جایا کرتا ہے
عین وچھوڑا آجاتا ہے
اور وچھوڑا ایک بلا ہے
پیار، محبت، میل ، ملاپ کی ساری گھڑیاں ، سارے لمحے، سارے قصے
اک پل اندر کھا جاتا ہے
بھولے، بھالے، سوہنے، سُچے ، مٹھڑے یار بھلا جاتا ہے
Facabook   سے ہٹ کر دل پر
جن میتوں کے نام لکھے ہوں
اک اک کر کے 
رفتہ رفتہ
سارے نام مٹا جاتا ہے
ہنستا بستا جیون بھی یہ اک پل اندر کھا جاتا ہے
بنجر کر دیتا ہے جیون 
آنکھیں خون رُلا جاتا ہے
ہجر کی آگ لگا جاتا ہے!
لیکن جاناں !
کیا تم کو معلوم نہیں ہے؟
میری ساری غزلوں اور اشعار پہ سب لوگوں کی واہ واہ
شاعری یعنی میری ذات مکمل پھر بھی کر نہیں پاتی
میری Wall    پہ جتنی بھی یہ نظمیں غزلیں آویزاں ہیں
سب بے بس ہیں 
سب چپ چپ ہیں
لیکن ان کی چیخ پکاراور آہیں تو بس میں ہی اب تک سن سکتا ہوں
لوگ تو واہ واہ کر دیتے ہیں 
لیکن میرے سبھی Status    مجھ سے آ کر چیخ چیخ کر
بس یہ بات کہا کرتے ہیں
تم جس کو لفظوں میں لکھ کر ڈھیروں داد لئے بیٹھے ہو
اُس کا Like   نہیں آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

زین شکیل


No comments:

Post a Comment